جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وزیر اعظم کا پروٹوکول اب عمران، بلاول اورشہباز کے لئے

18 جولائی, 2018 13:23

ملک بھر میں اتنخابی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہے جبکہ گزشتہ ہفتے ہونے والی دہشتگردی کے واقعات کی بناء پر ملک کی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی سکیورٹی کو اب گریڈ کر دیا گیا ہے جو وزیر اوظم کے برابر ہو گی ۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر داخلہ پنجاب شوکت جاوید کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کا کام نہ صرف ملک بھر میں شفاف الیکشن کروانا ہے بلکہ  سیاسی قیادت کی حفاظت کی ذمہ داری بھی ہے ۔

بلوچستان اور کے پی کے میں ہونے والے واقعات کے پیش نظر انتخابی مہم کے دوران سیاسی جماعتوں کے سربراہان  عمران خان ، بلاول بھٹو، میاں شہباز شریف سمیت دیگر سربراہان کی سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے اور اسے وزیر اعظم کی سیکورٹی کا درجہ دیا گیا ہے ۔

مزید انکا کہنا تھا کہ کسی ایک جماعت کے ساتھ نگراں حکومت پر جانبداری کا الزام محض سیاسی بیان بازی ہے ۔

ہماری ذمہ داری ہے کہ ملک بھر میں  سیاسی جماعتوں کو یکساں موقع فراہم کرتے ہوئے ملک بھر میں شفاف او غیر جانبدار الیکشن کا انعقاد کریں ۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو عام انتخابات ہونے جا رہے ہیں ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top