جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نگراں حکومت اپریل کے تیسرے ہفتے سے آگے نہیں جا سکتی : فواد چوہدری

06 اپریل, 2023 15:23

لاہور : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ 22 اپریل کے بعد موجودہ نگراں حکومت کے تمام فیصلے غیر آئینی ہوں گے۔

تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ الیکشن کی تاریخ آگے جانے سے نگراں حکومت کی مدت نہیں بڑھائی جا سکتی ہے۔ نگراں حکومت اپریل کے تیسرے ہفتے سے آگے نہیں جا سکتی۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات نہ ہوئے تو غیر آئینی سیٹ اپ کا قیام ہو گا، جو جب تک چل سکا، چلے گا : فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ سے اجازت طلب کرے اور 22 اپریل سے نئے نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت کرے۔ 22 اپریل کے بعد موجودہ نگراں وزراء کے تمام فیصلے غیر آئینی ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top