جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کینیڈا میں سکھ آزادی پسند رہنماء رپودمن سنگھ ملک کے قتل کے الزام میں دو افراد گرفتار

28 جولائی, 2022 10:07

اوٹاوا : سکھ برادری کے ممتاز رہنما رپودمن سنگھ ملک کے قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

14 جولائی کو سکھ برادری کے رہنما رپودمن سنگھ ملک کو برٹش کولمبیا صوبے کے سرے قصبے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ ان پر بھارتی حکومت کا الزام تھا کہ وہ سکھوں کی فلاح و بہبود کی آڑ میں خالصتان تحریک کے لیئے فنڈز اکھٹا کرتے تھے۔

جون 1985 میں ایئر انڈیا کی پرواز میں دھماکہ ہوا تھا، جس میں 329 افراد ہلاک ہوگئے تھے، جس کا الزام سکھوں کے آزادی پسند دھڑوں پر لگایا جاتا تھا۔ رپودمن سنگھ ملک کو واقعے میں ملوث ہونے پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑا، جس سے انہیں 2005 میں بریت ملی۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا میں فائرنگ، دو بے گھر افراد ہلاک، دو زخمی

کینیڈین پولیس کی انٹیگریٹڈ ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن ٹیم (آئی ایچ آئی ٹی) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سکھ برادری کے رہنماء رپودمن سنگھ ملک کے قتل کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ہونے والے دونوں افراد کی شناخت 21 سالہ ٹینر فاکس اور 23 سالہ جوز لوپیز کے نام سے کی ہے۔ مطابق دونوں کا مجرمانہ ریکارڈ ہے، لیکن کسی گینگ سے وابستگی اب تک ثابت نہیں ہوئی ہے۔ مقامی سکھ تنظیموں نے رپودمن کے قتل کا الزام بھارتی خفیہ اداروں پر لگایا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top