جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کینیڈا کی پاکستانی مسافروں کے ملک میں آنے پر پابندی

23 اپریل, 2021 10:02

اسلام آباد : کینیڈا نے پاکستانی مسافروں کے آنے پر پابندی عائد کر دی۔

کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کینیڈا کی جانب سے بھی پاکستانی مسافروں کے آنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ان پابندیوں کا اطلاق 22 اپریل سے ہوگا جو 30 دن برقرار رہے گی۔

جاری نوٹم کے مطابق پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت سے آنے والی براہ راست تمام مسافروں اور کمرشل پروازوں پر پابندی ہوگی۔ کارگو پروازیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کے ایئر ہوسٹس کینیڈا میں لاپتہ ہوگئے

تیسرے ملک کے راستے ہندوستان یا پاکستان سے کینیڈا آنے والوں کے لئے اس ملک سے روانگی سے قبل کورونا منفی رپورٹ کا حامل ہونا لازمی ہو گا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ پابندی سے متعلق پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے علم ہوا ہے۔ سرکاری طور پر تفصیلات کا انتظار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top