مقبول خبریں
بریگزٹ ڈیل ایک بار پھر مسترد
لندن: یورپی یونین سے علیحدگی کے مسئلے پر برطانوی اراکین پارلیمنٹ کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ جبکہ بریگزٹ پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ منصوبے کے متبادل 4 آپشنز بھی اراکین نے مسترد کردیئے۔
یورپی یونین سے علیحدگی کے 4 آپشن پر غور کیا گیا جس میں کسٹم یونین کی قرارداد 274 کے مقابلے میں273 ووٹ سے مسترد کردی گئی۔ مشترکہ منڈی کی قرارداد کے حق میں 261 اور مخالفت میں 282 ووٹ آئے۔دوبارہ ریفرنڈم کی قرارداد 280 کے مقابلے میں 292 ووٹ سے مسترد ہوئی۔ پارلیمنٹری سپرمیسی پر قرارداد 291 کے مقابلے میں 292 ووٹ سے نامظور کی گئی۔