منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

برازیل کی خاتون اوّل ایلون مسک پر برہم

21 دسمبر, 2023 12:08

 

برازیل کی خاتون اوّل نے ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے پر ایلون مسک پر برہمی کا اظہار کر دیا ۔

میڈیا کے مطابق برازیل کی خاتون اول روزانجیلا دا سلوا نے اکاؤنٹ ہیک ہونے کی ذمے داری نہ لینے پر کمپنی کے مالک ایلون مسک پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایلون مسک اس سنگین واقعے کو توجہ نہیں دیتے جو نہ صرف مجھے متاثر کرتا ہے بلکہ ان کے پلیٹ فارم پر ہر روز ہزاروں خواتین اس سے متاثر ہوتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق برازیل کے صدر کی اہلیہ کا اکاؤنٹ 11 دسمبر کو ہیک کر کے اس پر فحش تصاویر اور صدر کے لیے تنقیدی پیغامات لکھے گئے تھے۔

 

Brazil's first lady's X account hacked, hackers post insults against the  president | Al Arabiya English

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق روزانجیلا دا سلوا نے رواں ہفتے کمپنی پر مقدمہ کرنے کی دھمکی بھی دی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ اکاؤنٹ منجمد کرنے، پوسٹس کو ہٹانے اور اکاؤنٹ تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے میں مدد کرنے کی درخواستوں پر جواب دینے کا عمل بہت سست روی کا شکار تھا۔

انوں نے کہا کہ میں ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائی ہوں کہ مجھے ان کے خلاف امریکا میں مقدمہ کرنا ہے یا برازیل میں لیکن میں ان پر مقدمہ کروں گی۔

دوسری جانب ایکس کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی پر کوئی الزام نہیں ہے، یہ واضح نہیں کہ کیسے کوئی یہ اندازہ لگا رہا ہے کہ اس کے ای میل کا پاس ورڈ ہماری ذمے داری ہے۔

ایلون مسک کے اس بیان پر برازیل کے صدر کی اہلیہ نے جواب دیا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ میرے اکاؤنٹ کے پاس ورڈ کا اندازہ لگانا ایکس کی ذمے داری ہے لیکن یہ پلیٹ فارم کی ذمے داری ہونی چاہیے کہ جب اس پر کوئی جرم ہو تو وہ جلد سے جلد کارروائی کرے۔

یہ پڑھیں : حماس کی ایلون مسک کو تباہ حال غزہ کے دورے کی دعوت

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top