جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکی صدر کا یوٹرن

14 مارچ, 2019 19:52

امریکی کمپنی بوئنگ کا دنیا بھر میں 737 طیاروں کی فضائی سروس کو معطل کرنے کا اعلان نئی تحقیق کے سامنے آنے کے بعد کیا ۔ ذرائع کے مطابق  فیڈرل ایوایشن ایڈمنسٹریشن  نے یہ فیصلہ حال ہی میں حاصل کردہ ثبوت اور سیٹلائٹ سے موصول  ہونے والی معلومات کے بعد لیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی فیڈرل ایوی ایڈمنسٹریشن نے ایتھوپیا میں جہاز کے حادثے کے بعد بوئنگ سیون تھری سیون کو گراؤنڈ کرنے کی مخالفت کی تھی۔ صدر ٹرمپ بھی فیصلے سے متفق تھے۔ جبکہ جہاز کو دنیا کے ممالک نے گراؤنڈ کردیا ہے ۔جس کے بعد امریکی صدر نے شہریوں کی سیکیورٹی کو جواز بناکر طیارے کو فوری طور پر گراؤنڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔

دوسری طرف سول ایوی ایشن کو حکم دیا ہے کہ جہاز کی کارکردگی کا بغور جائزہ لیا جائے۔ یاد رہے کہ اتوار کو ایتھوپیا میں پیش آنے والے حادثے کے باعث157 مسافر جاںبحق ہو گئے تھے ۔





Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top