جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلائنڈ کرکٹ سیریز؛ پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی

03 اپریل, 2021 14:53

سلہٹ: بنگلہ دیش میں تین ملکی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی۔

سلہٹ میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز کا ہدف دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بھارت میں انعقاد مشکوک ہوگیا

بدر منیر نے چار چھکوں کی مدد سے 27 گیندوں پر 50 رنز بنائے، بھارت کی طرف سے اجے ٹیڈی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رنز ہی بنا سکی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top