جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کوئٹہ، قلعہ عبداللہ بازار میں زوردار دھماکا

28 اپریل, 2021 14:55

کوئٹہ: قلعہ عبداللہ بازار میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے ایک اہلکار جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

قلعہ عبداللہ کے بازار میں پولیس کی گاڑی کے قریب عین اس وقت دھماکا ہوا جب اطراف میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

دھماکے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں پولیس اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں۔ جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تمام اسپتالوں میں 10،10 آئی سی یو بیڈز ہیں، آکسیجن کی کمی کا سامنا نہیں : بلوچستان حکومت

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد پولیس کی موبائل کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں رکھا گیا تھا،

جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیئے گئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top