جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلاول یا امپورٹڈ حکومت میں ہمت نہیں کہ جو بائیڈن کو جواب دے سکیں: عمران اسماعیل

15 اکتوبر, 2022 18:10

کراچی: عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ بلاول یا امپورٹڈ حکومت میں ہمت نہیں کہ جو بائیڈن کو جواب دے سکیں، وزیرخارجہ اپنی طرح عوام کو بھی امپورٹڈ سمجھ رہے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر رہنما پی ٹی آئی عمران اسماعیل کا رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بحیثیت وزیرخارجہ بلاول بھٹو ڈھٹائی کی اعلیٰ مثال ہیں، امریکی صدر کا بیان موجودہ خارجہ پالیسی کی ناکامی کا ثبوت ہے، موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں ایٹمی پروگرام محفوظ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا بیان مسترد، امریکی سفیر کو طلب کرکے احتجاج کریں گے: وزیر خارجہ

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بلاول یا امپورٹڈ حکومت میں ہمت نہیں کہ جو بائیڈن کو جواب دے سکیں، وزیرخارجہ اپنی طرح عوام کو بھی امپورٹڈ سمجھ رہے ہیں، جو بائیڈن اور ان کے پاکستان میں موجود حواری کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، جو بائیڈن اپنے امپورٹڈ حکمرانوں کی طرح غیر مقبول شخص ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اپنے مادر وطن کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top