جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلاول بھٹو، آصف زرداری کی کرپشن کے وارث ہیں: فرخ حبیب

27 جون, 2021 16:03

اسلام آباد: فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بلاول، زرداری کی کرپشن کے وارث ہیں، آزاد و جموں کشمیر الیکشن میں بھی ایسی ہی شکست آپ کی منتظر ہے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بلاول صاحب، گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات میں آپکے اُمیدواروں کی ضمانتیں ضبط اور بدترین شکست ہوئی، آزاد و جموں کشمیر الیکشن میں بھی ایسی ہی شکست آپ کی منتظر ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن سے قبل بھی آپ ایسے ہی بل بلا رہے تھے، کشمیری بلاول جیسے بنارسی ٹھگ کو انتخابات میں مسترد کرے گے۔ بلاول، زرداری کی کرپشن کے وارث ہے، کشمیریوں کو پتہ ہے عمران خان ہی ان کا سچا سفیر اور نجات دہندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی کا امکان نہیں: بلاول

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر سے دنیا واقف ہوچکی ہے، بلاول صاحب، آپ کو اور آپکی پارٹی کو کرپشن اور حکومت پر تنقید برائے تنقید کے اور کچھ آتا بھی نہیں، آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی پوزیشن سب سے بہتر ہے،وہاں پی ٹی آئی کی ہی حکومت بنے گی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے جس الیکشن میں بلاول اور مریم گئے وہاں پی ٹی آئی کو ریکارڈ ووٹ حاصل ہوئے، پاکستان بھر بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام اگر کسی جماعت کو حقیقی عوامی پارٹی سمجھتے ہیں تو وہ پاکستان تحریک انصاف ہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top