جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلاول بھٹو زرداری کی کورونا پر نادان سیاست شرمناک حرکت ہے : شہباز گل

24 اپریل, 2021 14:53

اسلام آباد : شہباز گل کا کہنا ہے کہ دنیا میں مثبت کیسز بڑھنے کی وجہ خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت ہے کیا؟ بلاول نے شرمناک حرکت کی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی کورونا پر نادان سیاست شرمناک حرکت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غلط حکمت عملی کے باعث کورونا کی تیسری لہر ملک میں قابو سے باہر ہورہی ہے : بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا پھر سے پھیل رہا ہے، انڈیا، فرانس، ایران، اٹلی، برازیل، امریکہ، اسپین میں سب جگہ پھر سے مثبت کیسز بڑھنے کی وجہ خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت ہے کیا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی چند ہفتے پہلے پورے پاکستان کے مثبت کیسز میں 40 فیصد کراچی سے تھے، تب آپ کہاں تھے؟

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top