جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بلاول بھٹو زرداری کا جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس کے شہداء خراج عقیدت

04 اگست, 2021 13:08

اسلام آباد : بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ امن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس کے شہداء پر فخر ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ شہدائے پولیس پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن و استحکام کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے پولیس فورس کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنی پولیس کے شہداء پر فخر ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس کا کردار تاریخی رہا ہے، قربانیاں بے مثال ہیں۔ وباء کی روک تھام کے سلسلے میں بھی پولیس کے جوانوں نے ہر اول دستے کے طور پر کردار نبھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کا افغانستان کی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود پولیس نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے نبھا رہی ہے، افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

پی پی پی چیئرمین نے پولیس کے بہادر سپوتوں کے اہل خانہ کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top