جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وفاقی حکومت ملی تو عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی دیں گے، بلاول بھٹو

03 فروری, 2024 17:03

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ اگر انہیں وفاقی حکومت ملی تو وہ عوام کو 300 یونٹ مفت بجلی دیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چھاچھرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا عوام سے سیاسی نہیں محبت کا رشتہ ہے باقی سیاسی جماعتیں نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہی ہیں۔

وفاقی حکومت ملی تو ہر ضلع میں یونیورسٹی اور اسپتال بنائیں گے، غریبوں کیلئے300 یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے، ہر بچے کو مفت تعلیم فراہم کریں گے تعلیمی اداروں میں بچوں کے کھانے کا بندوبست کریں گے۔ عوام کو 30لاکھ گھر بناکر دوں گا اور مالکانہ حقوق دوں گا، خواتین کو بلا سود قرضہ دوں گا تاکہ وہ معیشت میں کردار ادا کرسکیں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ جو وعدہ کروں گا پورا کر کے دکھاؤں گا۔

ن لیگ پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایک شخص خود کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے، وہ اتنی غلط بیانی کررہا ہے کہ تھرکول منصوبہ اس نے دیا سب جانتے ہیں کہ تھرکول کس نے بنایا انتخابات کے بعد تھرکول پر مزید کام ہوگا۔ میاں صاحب نے سندھ پر کبھی توجہ نہیں دی کہتے ہیں میاں صاحب کے سہولت کار ستارے کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں مجھے ستارے دن میں نہیں صرف رات میں نظر آتے ہیں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top