جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر پی پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب کرلیا

31 جولائی, 2021 13:40

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے آزاد کشمیر پی پی پی کے ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن میں ہونے والی دھاندلی پر گفتگو ہوگی، اجلاس میں اپوزیشن کے کردار کے حوالے سے بھی مشاورت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن؛ اب حکومت کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے: بلاول بھٹو

ذرائع کا کہنا ہے کہ کشمیر میں اپوزیشن کو کس طرح ساتھ لے کر چلنا ہے تبادلہ خیال کیا جائے گا، اجلاس اور مشاورت کے بعد بلاول بھٹو پریس کانفرنس کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top