جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

انتخابات سے قبل الیکشن مینجمنٹ سسٹم خرابی کا شکار، شکایات کے انبار لگ گئے

28 دسمبر, 2023 19:45

اسلام آباد: عام انتخابات سے پہلے الیکشن مینجمنٹ سسٹم خرابی کا شکار ہوگیا، ریٹرننگ افسران نے ڈی آر اوز کو شکایات کے انبار لگادیے۔

تفصیلات کے مطابق پی بی 11 جھل مگسی، پی بی 48 پشین کے ریٹرننگ افسران کے ڈی آر اوز کو مراسلے جاری کردیے گئے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسران نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم میں خرابی پر توجہ دلائی، الیکشن مینجمنٹ سسٹم 19 دسمبر سے ابھی تک صحیح طرح کام نہیں کررہا، ای ایم ایس میں خرابی کے باعث روز مرہ کا کام متاثر ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج انتخابات میں الیکشن کمیشن کو ضروری تعاون فراہم کرے گی: کور کمانڈرز کانفرنس

مراسلے کے مطابق ای ایم ایس میں مسائل کے باعث روزانہ کے ٹاسک مکمل نہیں ہورہے، انتخابی عملے کی مجموعی کارکردگی بھی متاثر ہورہی ہے، اس مسئلے کا جلد از جلد حل تلاش کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top