جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

’کشمیر بینڈ‘ کے نئے گانے کی وڈیو جاری

13 جون, 2019 16:38

لاہور: معروف بینڈ “کشمیر” کے نئے گانے ’پری‘ کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔

دراصل “پری” گانا ڈپریشن اور ناامیدی کا شکار افراد کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔ پری امید کا ایک مظبوط اور روشن پیغام ہے۔

کشمیر بینڈ کے اس نئے گانے کی وڈیو میں مرکزی گانا گانے والے بلال علی ہیں۔ اس گانے کے میوزک انسٹرومنٹس کو بجانے کے لئے  لیڈ گٹارسٹ کے لئے اویس خان، بیس گٹارسٹ کے لئےعثمان صدیقی، ڈرم پر شان جے انتھونی، ردھم گٹارسٹ کے لئے زائر زکی اورکی بورڈ پر علی رضا  کو چنا گیا تھا۔

گانے کی وڈیو کے ہدایات کار اشعر خالد ہیں جس میں ایک نوجوان لڑکی کو ناراضگی میں دکھایا گیا ہے، جوکہ موسیقی کو بہت شوق سے سنتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top