جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مذہبی جماعت پر لگائی جانے والی پابندی ختم کرنی چاہیئے: حافظ نعیم الرحمان

22 اپریل, 2021 18:20

کراچی: حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت پر لگائی جانے والی پابندی ختم کرنی چاہیئے، پر امن دھرنے سے بھی مسئلے حل ہوسکتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سفیر کو ملک بدر کرنا چھوٹی بات ہے ان کو دنیا کی فکر ہے، پر امن دھرنے سے بھی مسئلے حل ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماضی میں ہم کو ان سیٹوں پر بھی ہرایا گیا جو ہم نے جیتی تھی: حافظ نعیم الرحمن

حافظ نعیم الرحمان اسلام کا کہنا تھا کہ ایسا دین ہے جو سب مذاہب کی حفاظت کرتا ہے، لاہور ماڈل ٹاؤن کے واقعات میں انصاف ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی آقا کے کہنے سے جماعتوں پر پاپندی نہیں لگنا چاہیئے، مذہبی جماعت پر لگائی جانے والی پابندی ختم کرنی چاہیئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top