مقبول خبریں
وزیراعلی بلوچستان کا پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ، بیشتر اراکین غیر حاضر
اسلام آباد : وزیراعلیٰ جام کمال کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں بیشتر اراکین موجود نہیں تھے۔
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے عشائیہ میں بیشتر اراکین شریک نہیں ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم نے ملک کے ساتھ اداروں کو بھی تباہ کردیا ہے: مولانا فضل الرحمان
بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر ظہور بلیدی اسلام آباد میں ہونے کے باوجود شریک نہ ہوئے۔ سیکریٹری جنرل منظور کاکڑ، سنیٹر نصیب اللہ بازئی، سنیٹر کہدہ بابر سمیت دیگر بھی عشائیے سے غیر حاضر رہے۔
عشائیے میں زبیدہ جلال، خالد مگسی، انوار الحق کاکڑ، سنیٹر دنیش کمار، سینیٹر آغا عمر شریک ہوئے۔ اس اہم بیٹھک میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔