مقبول خبریں
وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوشش ناکام، جے یو آئی نے حمایت کرنے سے معذرت کرلی
لاہور : جمعیت علماء اسلام نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی حمایت کرنے کی درخواست پر معذرت کرلی۔
لاہور کے دورے پر موجود جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے پارٹی سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ بلوچستان کا دباؤ میں آکر استعفیٰ دینے سے انکار
جے یو آٸی نے جام کمال کی حمایت کرنے کی درخواست پر معذرت کرلی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جے یو آٸی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے درست ہے۔
مولانا عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ تین سال تک جام کمال نے غیر جمہوری رویہ اپنایا اور اپوزیشن سے رویہ انتہاٸی نامناسب رہا۔