جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بد زبانوں کو امریکا سے پھینک دیا گیا، پاکستان سے بھی باہر پھینکا جائے گا : مریم نواز

09 نومبر, 2020 16:40

غذر : مریم نواز نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔ بد زبانوں کو امریکا سے بھی باہر پھینک دیا گیا، پاکستان سے بھی باہر پھینکا دیا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے یاسین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حوالدار لالہ جان شہید کو نشان حیدر نواز شریف نے دیا تھا۔ اس نواز شریف کو غدار کہتے ہیں۔ مخالفین کو کوئی بات نہیں ملتی نواز شریف پر غداردی کا الزام لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھرتی کی حفاظت پر جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ جو پرنس کریم آغا کریم نے اس علاقے میں خدمات انجام دی ہیں، انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب کو بات کرنے نہیں آتی، کام کیسے کریں گے، وہ اتنے معصوم ہیں، زیادہ کچھ کہنا نہیں چاہتی، اوپر سے لے کر نیچے تک، جتنا جعلی ٹولا ہے، کسی کو کام کرنا نہیں آتا۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ ن لیگ کے امیدوار عوام کے مسائل کی سہی ترجمانی کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن اور باقی جماعتوں میں فرق بھی یہی ہے۔ باقی جماعتوں کو اقتدار ملتا ہے تو کہتے ہیں کہ جادو کا چراغ نہیں اور دوسری حکومتوں کو کوستے ہیں۔ ن لیگ جب جیت بھی رہی ہوتی تو کام شروع کردیتی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے تھے نواز شریف کے چیرے پر ہنسی کیوں نہیں آتی، سنجیدہ رہتے تھے۔ ان کی مسکراہٹ اس لیئے چھن گئی تھی کہ انہیں پتہ تھا کہ مسائل کے انبار میں حکومت ملی ہے۔

جہاں لوٖڈ شیڈنگ اور بم دھماکے ہوتے تھے، لوگ روٹی کو ترس رہے تھے۔ مہنگائی سے تنگ آئے ہوئے تھے۔ نواز شریف کو احساس تھا کہ انہیں عوام کی امیدیں پوری کرنی ہیں۔ جیسے ہی حلف اٹھایا کام کرنا شروع کردیئے۔

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کنٹینر پر بھی نواز شریف، حکومت میں آنے کے بعد بھی نواز شریف، ایک سال بعد بھی نواز اور کوئی کام نہیں۔ کتنے آرام سے کہتے ہیں کہ مہنگائی بھی ایک مسئلہ ہے، شرم نہیں آتی یہ کہتے ہوئے۔ جب مہنگائی ہوتی ہے تو گھر اجڑ جاتے ہیں۔ اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ہے۔ آپ تو گھبراتے نہیں کیوں کہ آپ کا کچن تو کوئی اور چلاتا ہے۔ عوام کو تو خود کرنا ہے، ان سے پوچھو۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا نام لینے سے تکلیف ہوتی ہے، علاج مقصود ہو تو بیماری کا نام لینا پڑتا ہے : مریم نواز

نواز شریف نے یہ نہیں کہا کہ 70 سال سے سڑکیں نہیں تھیں، اسپتال نہیں تھے، انہوں نے سڑکیں اور اسپتال دیئے۔ انہوں نے یہ نہیں کہا آپ کو صحت اور تعلیم کے بہت مسائل تھے، انہوں نے پہلے اسپتال اور یونیورسٹی دی پھر آپ کے سامنے حاضر ہیں۔ نواز شریف نے ضلع کا درجہ دیا مگر جعلی حکومت نے روک دیا۔ گلگت بلتستان کو صوبہ کا درجہ بھی نواز شریف کے ہاتھوں سے ملے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ دنیا بھر میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے۔ بد زبانوں کو امریکا سے بھی باہر پھینک دیا گیا، پاکستان سے بھی باہر پھینکا دیا جائے گا۔ ان سے سوال کریں تو بدتمیزی پر آجاتے ہیں۔ کسی نے مولانا فضل الرحمن اور بلاول بھٹو پر ذاتی حملے کیئے، ہم اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔

 ان کی سوچ، ذہنیت اور زبان گندی ہیں۔ جب منہ کھولتے ہیں گندگی اور غلاظت نکلتی ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اسے گلگلت نہیں بلکہ پاکستان سے اٹھا کر باہر پھینکوں گے۔

گلگت بلتستان میں کسی لوٹے کو ووٹ نہیں ملنا چاہیے۔ جو دباؤ میں کھڑا نہیں رہ سکے، ووٹ کی عزت نہ کرسکے، ان کی جگہ باتھ روم میں ہے۔ ان کی جگہ نہ آپ کے گھروں میں ہے اور نہ پولنگ اسٹیشن میں ہے۔ ان کو اٹھا کر باہر پھینکیں۔ پورے پاکستان میں لوٹوں سے نفرت پھیل رہی ہے اس کا آغاز یہاں سے ہوگا۔

گگلت پاکستان نے پیغام دیا ہے کہ مسلم لیگ ن حکومت بنانے جارہی ہے۔ الیکشن سے پہلے جوڑ توڑ کرچکے، دھاندلی کرچکے، تب تو صفحہ بھی ایک تھا اب تو صفحے پلٹ گئے ہیں،

اگر دھاندلی کرکے الیکشن نام کرنے کی کوشش کی تو عوام آپ کا گھیراؤ کرے گی، آپ کو نیم بھی کریں گے اور شیم بھی کریں گے۔ اگر دھاندلی سے ن لیگ کے خلاف فیصلہ آیا تو پاکستان اور ن لیگ نہیں مانے گی۔

لیگی رہنماء نے کہا کہ ایک خبر دوں پہلے ریجکیٹڈ ہوا، یہ جارہا ہے اور عوام کے الیکٹڈ واپس آرہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں خلق خدا کے راج کرنے والے کا وقت آرہا ہے۔ اب ان کی ٹانگیں کانیں کا وقت آرہا ہے۔ ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے جارہی ہے۔ شیر کا سورج طلوع ہونے جارہا ہے۔ چوتھی دفعہ نواز شریف کا سورج طلوع ہونے جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top