جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بابر اعظم نے افغانی کرکٹر رحمان اللہ گرباز کو اپنا بیٹ تحفے میں دیدیا

24 اکتوبر, 2023 15:30

چنئی: افغان کرکٹ ٹیم کے اوپنر رحمان اللہ گرباز کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنا بیٹ تحفے میں دیدیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر آئی سی سی نے تصویر شیئر کی، جس میں کپتان بابراعظم افغان اوپنر رحمان اللّٰہ گرباز کو اپنا بیٹ تحفے میں پیش کررہے ہیں۔

ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ، پاکستان کی شکست پر عرفان پٹھان کا رقص

رحمان اللہ گرباز نے پاکستان کے خلاف 53 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

خیال رہے کہ پہلی دفع ون ڈے فارمیٹ میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top