جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اظہر علی کی سنچری، برائن لارا نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

25 اگست, 2020 13:38

جمائیکا: سابق ویسٹ انڈین کپتان اور مایہ ناز بیٹس مین برائن لارا نے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری جڑنے والے اظہر علی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

سوشل میڈیا پر برائن لارا نے کہا کہ اتوار کو جب میں جاگا تو سوچا ٹیسٹ کرکٹ، کیریبیئن پریمیئر لیگ، گالف یا یوئیفا چیمپئن شپ دیکھوں، مگر پھر میں نے اظہر علی کی بیٹنگ دیکھنا شروع کی جو ایک ایسا ٹیسٹ بچانے کی کوشش کررہے تھے جس میں فتح کا کوئی امکان نہیں تھا۔

یہ بھی ڑھیں: اظہرعلی کے ٹیسٹ کرکٹ میں 6 ہزار رنز مکمل، پانچویں پاکستانی بن گئے

انہوں نے کہا کہ انہوں نے فواد عالم اور رضوان کے ساتھ 2 بہترین شراکتیں دیکھیں مگر اظہر نے نئے دور کی بہترین کیپٹن اننگز کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتا تھا کہ سی پی ایل میں ٹرائنباگو نائٹ رائیڈرز جیت جائیں گے مگر میں نے ریموٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا، اظہر آپ بہت اچھا کھیلے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top