جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ایون فیلڈ سزا معطلی درخواست، نیب پر 10ہزار روپے جرمانہ عائد

16 اگست, 2018 16:12

ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرمان کی سزا معطلی سے متعلق سماعت ہوئی جس میں نیب کو غیر ضروری التوا مانگنے اور دلایل نہ دینے پر دس ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔ عدالت نے نیب کی پیراوائز دلایل جمع کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئےسماعت پیر تک معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز،کیپٹن صفدر،نوازشریف کی ایون فیلڈسزا معطلی کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ دوران سماعت نیب پر برہمی کا اظہار کیا۔

سماعت کے آغاز پر ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب نے دلائل جمع کرانے کے لئے مہلت مانگی جس پر عدالت نے جوابی دلائل شروع کرنے کا کہہ دیا۔

سردار مظفر بولے کہ انہیں پراسکیوٹر جنرل نیب نے پیراوائز دلائل کی ہدایات دی ہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ ایسا ہے تو پراسکیوٹر جنرل نیب خود آجاتے انہوں نے ریمارکس دیئے کہ آپکو چالاکی پر مبنی ہدایات دی گئی ہیں۔

التواء کا کوئی گراؤنڈ ہوتا ہے، آپ اب کس بنا پر التواء مانگ سکتے ہیں۔

عدالت نے غیر ضروری التوا اور دلائل نہ دینے پر نیب کو دس ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیدیا۔

جبکہ نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top