جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آئس اور ہیروئن کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، افغان شہری گرفتار

17 جولائی, 2021 13:33

پشاور : پولیس نے آئس اور ہیروئن کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کے الزام میں ایک افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔

پشاور کے تھانہ حیات آباد پولیس کی ایک اور کامیاب کارروائی میں آئس اور ہیروئن کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک افغان بارڈر پر فینسنگ کا کام 90 فیصد مکمل، غیر قانونی نقل و حرکت بند

ملزم نے گاڑی کے خفیہ خانوں میں 10 کلو گرام آئس اور 15 کلو گرام ہیروئن چھپا رکھی تھی، جسے وہ پنجاب اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

ملزم رقیب نے ابتدائی تفتیش کے دوران پورے نیٹ ورک کی نشاندھہ کرا دی ہے۔ پولیس نے دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top