جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ آنے والے پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ، 39 افراد کی موت کا خدشہ

26 جنوری, 2022 12:14

واشنگٹن : فلوریڈا کے قریب خفیہ طور پر امریکہ آنے والے پناہ گزینوں کی کشتی کو حادثہ پیش آگیا، جس میں 39 افراد کی موت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکی کوسٹ گارڈ کے اہلکار ان 39 افراد کی تلاش کر رہے ہیں، جن کے مبینہ طور پر ہفتے کی رات فلوریڈا کے ساحل پر جہاز الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

حکام کو منگل کی صبح اس وقت الرٹ کیا گیا، جب ماہی گیروں نے ایک شخص کو فورٹ پیئرس شہر سے 45 میل (72 کلومیٹر) دور ایک کشتی کے نیچے سے چمٹا ہوا دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرین پر روسی حملے کا خطرہ، امریکہ کی نیٹو کو مکمل حمایت اور اتحاد کی یقین دہانی

زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ گروپ نے ہفتہ کی رات بیمنی، بہاماس سے سفر کیا تھا اور خراب موسم کا شکار ہوا۔ مسافروں میں سے کسی نے بھی لائف واسکٹ نہیں پہنی تھی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کشتی ’انسانی اسمگلنگ کے منصوبے‘ کا حصہ تھی۔ ریسکیو آپریشن میں بحری اور ہوائی جہازوں نے حصہ ملا، تاہم آخری اطلاع آنے تک کوئی بھی زندہ نہیں مل سکا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top