جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سوڈان میں مسلح گروپوں کے درمیان جھڑپیں، 168 افراد ہلاک

25 اپریل, 2022 09:55

خرطوم : مسلح گروپوں کے درمیان لڑائی نے 168 افراد کی جان لے لی ہے۔

سوڈان کے شورش زدہ علاقے دارفر میں حریف گروپوں کے درمیان جمعے کو شروع ہونے والی جھڑپوں میں اتوار تک کم از کم 168 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 46 زخمی بھی ہوئے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان میں مقامی رہائشیوں اور عرب قبیلے میں جھڑپیں، 19 افراد ہلاک

تشدد کا تازہ ترین واقعہ اس وقت شروع ہوا، جب مسلح عرب قبائلیوں نے جمعرات کو دو قبائلیوں کی ہلاکت کے بدلے میں مسالیت اقلیت کے دیہات پر حملہ کیا۔

اقوام متحدہ اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں دارفر میں تشدد کے متعدد واقعات میں سیکڑوں افراد ہلاک اور سیکڑوں مکانات کو نذر آتش کر دیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top