جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آصف زرداری پبلک آفس ہولڈر تھے، ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا : تحریری فیصلہ

16 اکتوبر, 2021 15:11

اسلام آباد : عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ آصف زرداری پبلک آفس ہولڈر تھے، ان پر ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا۔

آصف علی زرداری کی آٹھ ارب سے زائد کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس سے درخواست بریت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق تسلیم شدہ حقیقت ہے آصف زَرداری پبلک آفس ہولڈر تھے۔ پبلک آفس ہولڈر کے معاملے پر ترمیمی آرڈیننس کا اطلاق نہیں ہوتا۔ آصف علی زرداری بادی النظر میں اس کیس میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت نے نیب کی انکوائریوں میں پیش ہونے والے افسران کو تعینات کردیا

فیصلے میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کا الزام ہے۔ نیب  کے مطابق زرداری نے کراچی گھر کی قیمت بھی کاغذات میں کم ظاہر کی۔ اصل قیمت چھپانے کا مقصد غیر قانونی رقوم چھپانا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top