جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں : شیخ رشید

16 جون, 2022 14:39

لاہور : شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں، آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں۔

عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈاکو راج نے 24 روپے پیٹرول اور 60 روپے ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرلیا ہے۔ غریب کو دو ہفتوں میں تیسرا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ حکومت اپنے کیسز ختم کر کے مخالفین پر دہشت گردی کے جھوٹے کیس بنا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جنگلات میں آگ بلین ٹری منصوبے کی کرپشن چھپانے کیلئے لگائی جارہی ہے: امیتاز شیخ

انہوں نے کہا کہ قوم کی نظریں اب سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔ فیصلہ سڑکوں پر ہونا ہے تو 45 دنوں میں کچھ بھی فیصلہ ہو سکتا ہے۔ ن کی جگہ ش کو لانا ماسٹر پلان تھا، ن لیگ صرف ٹی وی شو کے لیے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری غیر ملکی ایجنڈے پر اسمبلی سے خوفناک کام لینے والے ہیں۔ امپورٹڈ اور چور دروازے کی اسمبلی میں بجٹ پر تقریر کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ پنجاب اسمبلی میں منحرف اراکین غیر آئینی بجٹ پاس کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top