جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آصف علی زرداری کی ہمشیرہ عذرا پیچوہو کے شوہر کی گاڑی چھین گئی

30 مئی, 2022 13:52

کراچی : شہر میں ویگو کو بھی نہ چھوڑا گیا، عذرا پیچوہو کے شوہر اپنی قیمتی ویگو سے محروم ہوگئے۔

صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کے شوہر سابق سیکریڑی صحت فضل اللہ پیچوہو کی گاڑی ویگو کو نامعلوم افراد نے شاہراہ فیصل پر چھین لی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : زمین کا تنازعہ، چار افراد کا قتل، دو ملزمان گرفتار

واقعے کا مقدمہ ڈرائیور عبدالحنان کی مدعیت میں بہادرآباد تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق فضل اللہ پیچوہو موبائل فون گاڑی میں بھول گئے تھے۔

ڈرائیور واپسی دینے آرہا تھا کہ واردات ہو گئی۔ واردات میں موبائل فون، لیپ ٹاپ، 4 لائسنس یافتہ اسلحہ موجود تھے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top