جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی

06 دسمبر, 2023 13:22

اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 65 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو 3 منصوبوں کیلئے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے، رقم اندرونی وسائل سے فائدہ حاصل کرنے کیلئے خرچ کی جائے گی۔

اے ڈی بی کے مطابق رقم 2022 کے سیلاب میں تباہ شدہ اسکولوں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی، رقم غذائی تحفظ کے منصوبے پر زرعی پیداوار بڑھانے پر خرچ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کاپ 27 نے موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ممالک کیلئے فنڈز کی منظوری دے دی

اے ڈی بی نے کہا کہ 8 لاکھ ڈالر کی مالی گرانٹ بھی اسکولوں کی تعمیر و مرمت پر خرچ ہوگی، جبکہ 8 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرض خیبرپختونخوا میں غذائی تحفظ کیلئے ہے، 30 لاکھ ڈالر کی گرانٹ خواتین کاشت کاروں کیلئے منظور کی گئی ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ 30 کروڑ ڈالر کے پروگرام کے ذریعے ٹیکس وصولی بڑھائی جائے گی، ٹیکس اصلاحات، حکومتی اخراجات میں کمی اور سرمایہ کاری بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top