جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ارشد ندیم انجری کے باعث ایشین گیمز سے دستبردار

03 اکتوبر, 2023 17:58

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جیولن تھرور ارشد ندیم انجری کے باعث ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے۔

ارشد ندیم کو کل جیولن تھرو کے مقابلوں میں حصہ لینا تھا، وہ ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے میڈل کی امید تھے۔

تاہم چیف ڈی مشن پاکستان ایشین گیمز کے مطابق ارشد ندیم گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں،انہوں نے ہینگزو پہنچنے کے بعد درد کی شکایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد کا ایتھلیٹ ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے کا تحفہ

انہوں نے بتایا ہے کہ ارشد ندیم ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد سے ہی تکلیف میں تھے، 2 اکتوبر کو ان کا ایم آر آئی کرایا گیا تھا،جس میں انجری کی تصدیق ہوگئی تھی۔

چیف ڈی مشن کے مطابق ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کی تیاریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ایشین گیمز سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top