جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمی چیف کا شجر کاری مہم کا آغاز

14 اگست, 2018 17:35

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ۔۔شہریوں نے بھی اس مہم میں بھرپور حصہ لیا اور پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانےکا عزم کیا۔

جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کی طرف سے وطن عزیز کو سرسبز بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اسی حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں نے شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاکستان کو سرسبز بنانے کے لئے قدم بڑھایا۔

شہریوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان کو صاف ستھرا اور سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

جشن آزادی کی مناسبت سے شہریوں نے اپنے گھروں میں درخت لگانے اور ماحول کو صاف ستھرا بنا نے کا عزم کیا ۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top