جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آرمی چیف کا قطر کا دورہ، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

07 جولائی, 2021 20:54

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ باہمی تعلقات وقت کے ساتھ دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کا 2 روزہ سرکاری دورہ کیا، قطر کے نائب وزیراعظم ، وزیر دفاع اور چیف آف اسٹاف سے ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو ہوائی اڈے نہیں دیں گے: آرمی چیف

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ باہمی دلچسپی، دفاعی، سیکیورٹی تعاون، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آرمی چیف نے افغان مفاہمتی عمل میں قطر کے کردار کو بھی سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے آذربائیجان کے سفیر کی ملاقات، افغان مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تاریخی تعلقات اور بھائی چارے میں بندھے ہوئے ہیں، باہمی تعلقات وقت کے ساتھ دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top