جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نگارنو کاراباخ کے تنازع پر امن معاہدہ، آرمینیا میں شدید احتجاج

10 نومبر, 2020 10:02

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان نگارنو کاراباخ کے تنازع پر جاری جنگ کے خاتمے کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جسے آرمینیا کی عوام نے مسترد کردیا۔

آرمینیا اور ذربائیجان کے سربراہوں نے نگارنو کاراباخ کے تنازع پر روس کے ساتھ معاہدے پر دستخط کردیئے۔ معاہدے کا اعلان روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کیا۔

مگر دوسری طرف مصالحت اور جنگ بندی کے معاہدے کو آرمینیا کے عوام نے مسترد کردیا اور اسے سرینڈر قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان جنگ بندی چند منٹ بھی برقرار نہ رہ سکی

معاہدے کے خلاف عوام اپنے وزیر اعظم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ مظاہرین پارلیمنٹ میں گھس گئے، جبکہ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔ آرمینیا کی پارلیمنٹ میں بھی شدید احتجاج ہوا۔ سوشل میڈیا پر بھی آرمینیا کے شہریوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

معاہدے پر عوام اور اپوزیشن کی جانب سے شدید ردعمل کے بعد آرمینیا کے وزیر اعظم منظر سے غائب ہوگئے ہیں، جس سے متعلق مختلف افوائیں گردش کررہی ہیں، یہ معاہدہ وزیر اعظم کی حکومت کے خاتمے کا سبب بھی بن  سکتا ہے۔

بظاہرہ دونوں ممالک کی سرحدوں پر امن معاہدہ ہوگیا، مگر سوشل میڈیا پر آرمینیا اور آذربائیجان کے شہری ایک دوسرے پر جملے بازی کررہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top