جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاکستان کے ساتھ رابطے میں ہیں، ایک جماعت کو دوسرے پر فوقیت نہیں دیتے : امریکہ

12 اپریل, 2022 09:57

واشنگٹن : جین ساکی کا کہنا ہے کہ امریکہ کسی بھی ایک جماعت کو دوسرے پر فوقیت نہیں دیتا ہے۔

پریس سیکریٹری وائٹ ہاؤس جین ساکی سے پریس بریفنگ سوال ہوا کہ کیا امریکی صدر پاکستان کے وزیراعظم کو فون کریں گے؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹیلی فون کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی کا جمعے کو جشن فتح و آئین منانے کا فیصلہ

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں ہیں۔ امریکہ آئینی اور جمہوریت اصولوں کی حمایت کرتا ہے۔ امریکہ کسی بھی ایک جماعت کو دوسرے پر فوقیت نہیں دیتا ہے۔ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہے۔

جین ساکی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرپا تعاون کی قدر کرتے ہیں، جمہوری پاکستان امریکی مفادات کیلئے ناگزیر ہے۔ حکومت میں کوئی بھی ہو ان اصولوں میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top