جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

مند میں انٹرنیٹ سہولیات کی فراہمی کی منظوری

23 اپریل, 2021 15:16

کوئٹہ : سرحدی علاقے مند میں انٹرنیٹ سہولیات فراہمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروے ٹیمیں مند بارڈر ولیج پہنچ گئیں۔ سرحدی علاقے مند کی تین یوسیز گوبرد، سورو اور ردیگ بارڈر ولیج پراجیکٹ میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے کہا کہ مند میں لیگل بارڈر ٹریڈ کے بعد انٹرنیٹ سہولیات فراہمی کی کوششیں جاری ہیں۔ مند کے تینوں ٹیلی فون ایکسچینج کی بحالی کے عملی اقدامات کا آغاز ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ، پولیس کی نفری میں اضافہ

انٹرنیٹ سہولیات کی فراہمی سے بارڈر ایریاز کے طلباء آن لائن کلاسز کی تعلیمی سہولیات سے مستفید ہونگے۔

ایم ڈی جیڈا عطاء اللہ جوگیزئی مکران ڈویژن کے بارڈر ایریاز میں اِنٹرنیٹ سہولیات فراہمی سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ موجودہ حکومت سرحدی علاقوں کی ترقی اور بنیادی سہولیات فراہمی کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top