منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ایپل نے آئی فون 13 سیریز کے فونز پیش کردیئے:جانیے تفصیلات

15 ستمبر, 2021 11:45

امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نےآئی فون 13 سیریز کے 4 فونز پیش کردیئے ہیں، ان آئی فونز کو ایک ورچوئل ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا، تقریب منگل کے روز کیلیفورنیا میں منعقد کی گئی تھی۔

آئی فون 13 سیریز:

آئی فون 13 منی

آئی فون 13

آئی فون 13 اور آئی فون منی 13

آئی فون 13 پرو

آئی فون 13 پرومیکس

آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرومیکس

خصوصیات:

چاروں فونز میں 5 جی سپورٹ موجود ہے۔

آئی فون 13 میں A15 بایونک نامی ایک نئی چپ لگائی گئی ہے جو کہ فون کے کیمرے کو ٹیکسٹ کی طرف اشارہ کرنے پر خود بخود پتہ لگانے جیسی خصوصیات فراہم کرے گی ۔

ایپل کمپنی نے کہا کہ آئی فون 13 میں تیز اسپیڈ کے لیے کسٹم 5G اینٹیناز اور ریڈیو کمپونینٹس موجود ہوں گے جبکہ آئی فون 13 صارفین کیلئے 5 رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

ڈسپلے:

آئی فون 13 منی میں 5.4 انچ، آئی فون 13 میں 6.1 انچ، آئی فون 13 پرو میں 6.1 انچ اور آئی فون 13 پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے ، یعنی چاروں فونز کا ڈسپلے سائز آئی فون 12 سیریز جیسا ہے۔

آئی فون 13 منی اور آئی فون 13 دونوں نئے ماڈلز میں سپر ریٹنا ایکس ڈی آر ڈسپلے ہیں جو 28 فیصد زیادہ روشن ہیں۔ آئی فون 13 منی میں x1080 2340 ریزولوشن 476 پکسل فی انچ ہے ، جبکہ آئی فون 13 میں 2532 x  1170 ریزولوشن 460 پکسل فی انچ ہے۔

آئی فون 13 سیریز

چاروں فون سپر ریٹنا XDR OLED ٹیکنالوجی سے لیز ہونگے۔

کلر (رنگ)

آئی فون 13 اور آئی فون 13 منی گلابی (پنک) ، نیلے (بلیو) ، آدھی رات (بلیک) یعنی مڈ نائٹ بلیک اور اسٹار لائٹ (سفید) رنگ میں خریدیں جاسکتے ہیں۔

آئی فون 13 سیریز

 

 

آئی فون 13 پرو اور آئی فون 13 پرو میکس چار رنگوں میں دستیاب ہونگے: بلیک، گولڈ، سلوراور سیرا بلیو۔

آئی فون 13 سیریز

اسٹوریج:

آئی فون 13منی اور آئی فون 13 میں اسٹوریج 128 جی بی سے لیکر 512 جی بی تک ہے جبکہ آئی فون پرو کیٹیگری میں 128 سے لے کر ایک TB تک اسٹوریج  موجود ہے۔

بیٹری:

A15 چپ کی بدولت آئی فون 13 کی بیٹری میں گزشتہ آئی فون 12 کے مقابلے میں بہتری آئی ہیں۔ آئی فون 13 منی کی بیٹری آئی فون 12 منی سے 1.5 گھنٹے زیادہ چلے گی جبکہ آئی فون 13 بیٹری آئی فون 12 کے مقابلے میں 2.5 گھنٹے زیادہ چل سکے گی۔

آئی فون 13 پرو کی بیٹری 12 پرو کے مقابلے میں ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ 13 پرو میکس کی 12 پرو میکس کے مقابلے میں ڈھائی گھنٹے سے زیادہ کام کرسکے گی۔

کیمرا

آئی فون 13 میں مین کیمرے میں 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل لینس ہے۔

 

 

فوٹو بشکریہ ایپل

قیمت

اگر قیمت کی بات کی جائے تئ آئی فون 13منی کی قیمت 699 ڈالرز (ایک لاکھ 17 ہزار روپے سے زائد) سے شروع ہوگی جبکہ آئی فون 13 کی قیمت 799 ڈالرز (ایک لاکھ 34 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی ۔

آئی فون 13 پرو کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 13 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

آئی فون 13 سیریز جمعے 17 ستمبر سے پری آرڈر کیلئے پیش کی جائے گی جبکہ 24 ستمبر سے  یہ فونز صارفین کیلئے دستیاب ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top