جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جبری گمشدگی کے خلاف بل 2022 متفقہ طور پر قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا

21 اکتوبر, 2022 14:02

اسلام آباد: جبری گمشدگی کے خلاف بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے، جس میں تمام اراکین نے متفقہ طور پر حق میں ووٹ دیا۔

جبری گمشدگی کے خلاف بل میں حکومت کی جانب سے ترمیم کی گئی کہ ورثا الزام ثابت نہ کرسکیں تو ان کو بھی 5 سال تک قید کی سزا دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسپیکر سے اجازت لینے کی ترمیم منظور

حکومتی ترمیم پر اتحادی جماعتوں، سابق فاٹا سے آزاد ارکان اور جماعت اسلامی نے مخالفت کی، جس پر وزیر قانون نے جبرِی گمشدگی کے بل 2022 کی شق 514 واپس لے لی۔ لاپتہ افراد کے ورثاء اگر الزام ثابت نہ کرسکیں تو انہیں کوئی سزا نہیں ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top