منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

واٹس ایپ کا ایک اور منفرد فیچر زیر آزمائش

20 ستمبر, 2021 14:36

واٹس ایپ جلد ہی ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جارہا ہے جو واٹس ایپ صارفین کو ان کی تصاویر اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کی سہولت دے گا۔

واٹس ایپ سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جو واٹس ایپ صارفین کو ان کی تصاویر اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کی اجازت دے گا۔

فی الحال تصاویر کو اسٹیکرز میں تبدیل کرنے کا فیچر تھرڈ پارٹی ایپ کے استعمال سے ہی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اب آپ واٹس ایپ وائس میسج پڑھ بھی سکتے ہیں، مگر کیسے؟

اس حوالے سے ویب بیٹا کی جانب سے شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے ایک ہی فیچر پر کام نہیں کررہا ہے اور اس حوالے سے جلد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top