منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

یوٹیوبرز کے لئے ایک اور آسانی، نیا آپشن آگیا

15 دسمبر, 2021 13:54

یوٹیوب نے ایک نئے آپشن کی آزمائش شروع کردی ہے جس کے تحت ویڈیو میں شامل اہم مقامات کو ازخود واضح کرکے اس کی مختصر معلومات کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک اور فیچر کی آزمائش بھی کی جارہی ہے جس کے ذریعے ویڈیو بنانے والے اپنے آٹو چیپٹرز کو ایڈٹ کرسکتے ہیں اور ان میں مزید تفصیلات یا لنک کا اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔

یوٹیوب کے مطابق اس طرح کاروبار اور تجارت کے لیے یہ بہت مفید ثابت ہوتا۔

یوٹیوب نے اپنے بلاگ، یوٹیوب نوٹس میں کہا ہے کہ’ یہ نیا فیچر ویڈیو کے نیچے وضاحتی گوشے (ڈسکرپشن باکس) میں ظاہر ہوگا۔ اس کی بدولت دیکھنے والے اس مقام سے آگاہ ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب کا اپنے صارفین کیلئے بہترین فیچر متعارف کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل یوٹیوبر کو ہی اہم مقامات کی تفصیلات ویڈیو میں شامل کرنا پڑتی تھیں، لیکن یوٹیوب الگورتھم کی وجہ سے اب یہ فیچر خودکار انداز میں کام کرے گا، لیکن پہلے کھانے پینے کی اشیا اور مقامات کی آزمائش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 2021 میں پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یوٹیوب ویڈیوز

یوٹیوب نے ’کلیکشنز‘ کے نام سے ایک اور فیچر کی آزمائش شروع کی ہے جس میں آپ کے پسندکردہ چینلز کی بنا پر اسی طرح کی ویڈیوز یا چینل سامنے آئیں گے۔ مثلاً سائنس اور کمپیوٹرپر معلومات کے چینل سبسکرائبر کے سامنے ایسے ہی مزید یوٹیوب چینل اور ویڈیو نمودار ہوں گی۔

اس کے علاوہ اب یوٹیوبر اپنی ویڈیو کے حصوں یا چیپٹرز کو بھی آسانی سے ایڈٹ کرسکتے ہیں، بہت سے تخلیق کاروں نے اس کی شکایت کی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top