جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی میں ایک اور بچہ نیگلیریا سے جاں بحق، تعداد 5 ہوگئی

12 جولائی, 2021 18:40

کراچی: ایک اور بچہ نیگلیریا سے جاں بحق ہوگیا، نیگلیریا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والا بچہ 19 سالہ رانا شرجیل ڈالمیا کالونی کا رہائشی تھا، رانا شرجیل چند روز قبل سوئمنگ پول میں نہانے گیا تھا۔

کراچی میں نیگلیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے جس کے مد نظر ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے بیماریاں پھیلنے کی ایڈوائزری جاری کردی

ڈاکٹر ارشاد میمن نے خط میں لکھا کہ 2 ماہ میں 5 افراد نیگلیریا سے جابحق ہوچکے ہیں، نیگلیریا کے کیسز میں اضافہ تشویشناک ہے، پانی کے تالاب اور سوئمنگ پول میں کلورین کی کمی کے سبب نیگلیریا کی نشوونما ہورہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل صحت سندھ کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ سوئمنگ پول سمیت دیگر جگہوں کی لیبارٹری ٹیسٹ کرے، واٹر بورڈ پانی میں کلورین کی مطلوبہ مقدار شامل کرے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top