جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک بھر میں مزید 2 ہزار 783 افراد مہلک وباء کورونا سے متاثر

17 جولائی, 2021 08:58

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کا گراف اوپر ہی جارہا ہے، عالمی وباء کی مکمل خاتمے کی امید پھر دم توڑ گئی، مزید 2 ہزار 783 وائرس میں مبتلاء ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 247 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 2 ہزار 783 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 39 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ویکسین نہ لگوانے والے شہری سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں : اسد عمر

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہزار 760 ہوگئی، جبکہ اب تک 9 لاکھ 18 ہزار 329 کی تصدیق کی گئی ہے۔ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 17 فیصد رہی۔ ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 45 ہزار 579 ہوگئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top