جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک میں مزید 11 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے

18 اکتوبر, 2021 09:33

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا سے مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39 ہزار 902 افراد میں مہلک وائرس کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں 663 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ مزید 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا کیسز کی شرح اور اموات میں نمایاں کمی

ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 28 ہزار 280 ہوگئی، جبکہ اب تک 12 لاکھ 63 ہزار 664 کی تصدیق کی گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1 اشارعیہ 66 فیصد رہی، ایک ہزار 913 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top