جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکہ ایران کی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے : جو بائیڈن

04 اکتوبر, 2022 10:32

واشنگٹن : جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ تشدد کے مرتکب افراد پر پابندیاں عائد کریں گے، امریکہ ایران کی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں ایران میں پرامن مظاہروں، بشمول طلباء اور خواتین، جو اپنے مساوی حقوق اور بنیادی انسانی وقار کا مطالبہ کر رہے ہیں، کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن میں شدت لانے کی اطلاعات پر سخت تشویش میں مبتلا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور امریکہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ، چار افراد کو رہا کیا جائے گا

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ پرامن مظاہرین کے خلاف تشدد کے مرتکب افراد پر مزید پابندیاں عائد کرے گا۔ ہم ایرانی حکام کو جوابدہ ٹھہراتے رہیں گے اور ایرانیوں کے آزادی سے احتجاج کرنے کے حقوق کی حمایت کرتے رہیں گے۔

جو بائیڈن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکہ ایران کی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے اور ان تمام شہریوں کے ساتھ ہے، جو اپنی بہادری سے دنیا کو متاثر کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top