جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

امریکا، جنوبی کوریا کا شمالی کوریا کیخلاف سیکیورٹی معاہدے کا اعلان

27 اپریل, 2023 13:10

واشنگٹن: امریکا، جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کیخلاف سیکیورٹی معاہدے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اور جنوبی کورین صدر یون نے نئے سیکیورٹی معاہدے کو واشنگٹن ڈیکریشن کا نام دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت امریکا پہلی بار ایٹمی آبدوز تعینات کرے گا۔

جوبائیڈن کا یون کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ معاہدے میں ایٹمی ڈیٹرنس کو بڑھانے کا عزم شامل ہے، ایٹمی اثاثے مستقل طوپر کوریا میں نہیں رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا، امریکہ اور جاپان کی مشقیں جوہری بلیک میلنگ ہیں : شمالی کوریا

جنوبی کورین صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے سے جزیرہ نما کوریا میں امن قائم ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top