مقبول خبریں
امریکا، آسٹریلیا اور جاپان کا چین کے خلاف مل کر کام کرنے کا عزم
امریکا، آسٹریلیا اور جاپان نے چین کے خلاف مل کر کام کرنے کا عزم کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تینوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ آبنائے تائیوان اور خطے میں چین کے بڑھتے جارحانہ رویے پر تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ تائیوان سے متعلق انتہائی خطرناک اشارے بھیج رہا ہے : چین
آسٹریلین وزیر دفاع ہان رچرڈ مارلیس کا کہنا ہے کہ ہمارا مفاد خطے میں عالمی قوانین برقرار رکھنے میں ہے،چین دنیا کو اس انداز میں ڈھالنا چاہتا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔