جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، تحریک طالبان بیٹنی گروپ کا امیر اول خان ہلاک

28 جنوری, 2020 10:36

ٹانک : سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں تحریک طالبان بیٹنی گروپ کا امیر اول خان ہلاک ہوگیا۔

خیبر پختونخوا کےعلاقے ٹانک میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان بیٹنی گروپ کا امیر اول خان، بھائی سمیت ہلاک ہوگیا۔ اول خان کے سر کی قیمت 5 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹانک : گاڑی پر حملہ، ترکستان بیٹنی سمیت 2 افراد جاں بحق

کالعدم گروپ کے امیر اول خان پولیس کو 2009 سے مطلوب تھا۔ دونوں ہلاک ہونے والی بھائی پولیس کو فورسز اور حساس مقامات پر حملوں میں مطلوب تھے۔

ملزمان کے قبضے سے آتشیں اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔ دونوں کی لاشیں ٹانک ڈی ایچ کیو پہنچا دیں گئیں ہیں۔ پولیس نے اسپتال کو سیکیورٹی حصار میں لے کر اسپتال داخل ہونے والے مشکوک افراد کی جامہ تلاشی لے رہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top