جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پی ایس ایل 9 میں پک نہ ہونے پر احمد شہزاد افسردہ، لیگ کو خیرباد کہہ دیا

15 دسمبر, 2023 14:32

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ میں کسی ٹیم کیلئے منتخب نہ کیے جانے پر اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹ) پر احمد شہزاد نے لکھا کہ نیشنل ٹی 20 اور ڈومیسٹک لیول پر کارکردگی دکھانے کے باوجود پی ایس ایل 9 میں مجھے منتخب نہیں کیا گیا، ایسے سلوک کے بعد دوبارہ لیگ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں، مجھے شامل نہ کرنا باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا، کیوںکہ پی ایس ایل فرنچائزز نے مجھ سے بری پرفارمنس والے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا۔

احمد شہزاد نے کہا کہ وہ تمام صورتحال سے پہلے ہی واقف ہیں لیکن جلد ہی انہیں بھی اس حوالے سے آگاہ کریں گے، تاہم پی ایس ایلسے راہیں جدا کرتے ہوئے خود کو باعزت طور پر الگ کررہے ہیں، اس سلوک کے بعد اب دوبارہ لیگ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

کرکٹر نے کہا کہ لگتا ہے تمام 6 فرنچائزز انہیں لیگ سے باہر رکھنے پر متحد ہیں، پاکستان کیلئے کھیلنا اولین ترجیح رہی، کبھی بھی پیسے کیلئے نہیں کھیلا، میں نے غیر ملکی لیگز سے پیشکش کے باوجود ڈومیسٹک کھیلنے کو ترجیح دی۔

یہ بھی پڑھیں: وقار یونس کی وجہ سے میرا کیرئیر تباہ ہوا ہے: احمد شہزاد

ان کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے محبت کا اس سے بڑھ کر کیا ثبوت ہوسکتا ہے، ہمیشہ گرین شرٹ پہن کر کھیلنے میں فخر محسوس کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایمانداری کی یہی قیمت ادا کرنا تھی تو ملک کیلئے تو یہ ایک چھوٹا سا کام ہے، پاکستان زندہ باد۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top