جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کیا درفشاں اور احمد علی اکبر ‘صلاح الدین ایوبی’ سیریز میں جلوہ گر ہوں گے؟

04 جولائی, 2024 18:49

‘پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ درفشاں سلیم اور اداکار احمد علی اکبر کو اسلامی تاریخ پر بننے والی پاک ترکیہ مشترکہ سیریز ‘سلطان صلاح الدین ایوبی کیلئے کاسٹ کرلیا گیا۔

‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ سیریز کو پاکستان کی انصاری فلمز اور ترکیہ کی ایکلی فلمز نے پروڈیوس کررہے ہیں، جس میں مسلمانوں کی فتوحات اور انکے اسلام سے متعلق جذبے کو دیکھایا گیا ہے۔

سیریز کا پہلا سیزن اردو اور ترک زبانوں میں نشر کیا جارہا ہے جبکہ پہلے سیزن کی پوری کاسٹ تُرک اداکاروں پر مبنی تھی جبکہ اسی سیزن میں پاکستان کے سینیئر اداکار محمد نورالحسن کی بھی انٹری ہوئی جنہوں نے شیخ عبدالقادر جیلانی کا کردار ادا کیا۔

مزید پڑھیں: کھاؤں بھی خوب اور وزن بھی نہ بڑھے! یہ کس اداکارہ کی خواہش ہے؟

دوسرے سیزن کی کاسٹنگ کیلئے کئی پاکستانی نامور اداکاروں کو بھی حصہ بنایا گیا ہے جو سیریز میں جلوہ آفروز ہوں گے۔

شوبز صحافی اور یوٹیوبر ملیحہ رحمان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ‘سلطان صلاح الدین ایوبی’ کے دوسرے سیزن کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم اور اداکار احمد علی اکبر بھی شامل ہوں ہوں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top